بہت سے مسلمان یہ امید رکھتے ہیں کہ اپنے نیک اعمال کے وسیلہ سے نجات حاصل کرینگے ۔ چنانچہ وہ امید رکھتے ہیں کہ اگر نماز ، روزہ اورحج وغیرہ اسلام کے بڑے بڑے پانچ فرائض کو بجالادیں تو ضرور نجات حاصل کرینگے ۔ لیکن اس بات میں ذرا بھی شک نہیں کہ کوئی مسلمان ان پانچ فرائض کو پورے طور سے ادا نہیں کرسکتا۔ لہذا اپنے نیک اعمال سے نجات حاصل کرنے کی امید باطل ٹھہرتی ہے۔