بہت سے اسلامی ممالک میں اولیاءاکرام کے مزار موجود ہوتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کا جم ِ غفیر ان مزاروں پر اپنے مسائل کے حل کے لئے حاضری دیتا ہے۔ مثا ل کے طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے مزاروں پر ، عورتیں اپنے پیٹ کو قبروں پر رگڑتی ہیں تاکہ انکے حمل ٹھہر سکے۔ انکے یہ عمل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اللہ پر انکے ایمان سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ ان کا دامن ان روحانی فضائل سے خالی رہتا ہے جو ایک خدا پر ایمان رکھنے سے ہوتا ہے بلکہ وہ اپنی زندگیوں میں شدید ہیجانی بحران کا شکار لگتے ہیں۔