مسیح دکھ کی آواز کو سن لیتے ہیں خواہ کیسا ہی شور کیوں نہ ہوتا ہو۔
۔مگر وہ ہر چلانے والے سے یہی پوچھتے ہیں "تم کیا چاہتے ہو کہ میں تمہارے لئے کروں" ہماری دعاؤں میں اکثر اوقات یہ نقص پایا جاتاہے کہ ہم رٹے ہوئے لفظوں اور حفظ کئے ہوئے محاوروں کو اپنی ضرورت محسوس کئے بغیر دعاؤں میں استعمال کرتے ہیں۔ مسیح چاہتے ہیں کہ ہم پہلے اپنی خاص ضرورت کو محسوس کریں۔ اور پھر دعا کریں۔