ان نبیوں نےحضرت موسیٰ سے لے کر ظہور مسیح سے چار سوسال پہلے کی تمام خدائی نبوتوں اورالہامی تعلیمات کوکتابوں میں درج کردیا جن کو بنی اسرائیل قوم زندہ خدا کی پاک الہامی کتاب مانتے ہیں۔ پھر یہ ساری کتابیں تین سوسال قبل از مسیح ایک ہی کتاب میں اکٹھی کردی گئیں اور عنایات الہٰیہ سے آج تک ہرطرح کی تحریف اور تغیر اور تبدل سے سلامت رہ کر محفوظ چلی آئی ہیں۔حتیٰ کہ اب بھی دنیا میں آج تک کوئی ایسی کتاب (بشمول اسلامی قرآن اور احادیث) ہے ہی نہیں جس کی صحت کی بابت اتنی زیادہ شہادتیں موجود ہوں۔